Ayyan

Ayyan Instagram – ‏منسوب چراغوں سے، طرف دار ہوا کے
‏یہ لوگ منافق ہیں، منافق بھی بلا کے

‏عید الاضحی پر جہاں آپ صوبہ سندھ میں ظلم کا شکار بننے والی معصوم اونٹنی کو یاد کریں گے
‏وہیں اٰن انگنت جانوروں کو بھی یاد کیجیے جنہیں آپ نے ساری زندگی اور گزشتہ ایک ماہ میں لاتعداد مظالم کا نشانہ بنایا
‏کوئی اس گرمی میں تپتے تارکول پر سویا، کسی کے ناک میں رسی ڈال کر اسے بچوں کے حوالے کیا گیا کہ اس سے اپنا شوق پورا کریں اور کوئی تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے پنجرہ نما گاڑیوں میں سوار ہوا
‏ان ماہ بھر مظالم کے بعد یہ تمام جانور ذبح ہوئے الگ الگ موسمی قصابوں کے ہاتھ
‏جسے اس عمل میں کہیں بھی سنتِ ابراہیمی کی تقلید دکھائی دیتی ہے وہ یا تو فلسفہ ابراہیمی سے نابلد ہے یا رحم سے پیدل
‏کبھی خود کو ان جانوروں کی جگہ رکھ کر سوچیں تاکہ اپنے جاہلانہ و سفاکانہ شوق تماشہ کو پیغمبرانہ نسبت نہ دیں!
‏شکریہ 🙏

‏⁧‫#عيد_الأضحى_2024‬⁩
‏⁦‪#EidAlAdha‬⁩
‏⁦‪#ChooseCompassion‬⁩
‏⁦‪#GoVegan‬⁩ | Posted on 17/Jun/2024 12:15:50

Ayyan
Ayyan

Check out the latest gallery of Ayyan