Rabia Butt Instagram – اسلام وعلیکم،
میرے پاس تقسیم کی تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، جو میرے پاس آپ کی امانت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ میں ان شاء اللہ وہ سب آپ کے ساتھ شیئر کروں گی، لیکن ان میں سے ایک منظر میں ابھی آپ کے ساتھ ویڈیو کی صورت میں شیئر کر رہی ہوں۔
وہاں میری ماں کی ماں کی عمر کی ایک ماں سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے مجھ سے چند باتیں کیں، وہ میں آپ سب کے ساتھ یہاں شیئر کر رہی ہوں۔
الحمدللہ، تین مختلف مقامات پر ڈسٹری بیوشن کی گئی۔ یہ کام ایک نیت سے شروع ہوا تھا، پھر اس میں باری باری لوگ شامل ہوتے گئے اور یوں یہ ایک کارواں بن گیا۔ سامان آرڈر کرنے سے لے کر بنوانے، محفوظ کرنے، وہاں تک پہنچانے اور پھر تقسیم کرنے تک—الحمدللہ—یہ تمام مراحل نہایت خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔
میں ان تمام لوگوں کی بے حد شکر گزار ہوں جو اس نیک کام کا حصہ بنے۔ یقیناً ان کے والدین کو ان پر فخر ہوگا کہ ایسی اولاد ہے جن کی رگوں میں ہمارا خون گردش کر رہا ہے اور جن کی ایسی عمدہ تربیت ہم نے کی۔
اگر آپ کے والدین حیات ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں لمبی عمر، صحت اور خوشیاں عطا فرمائے، اور اگر ان میں سے کوئی رخصت ہو چکا ہے تو اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے بہت سے نیک کام کرنے کی توفیق، طاقت اور ہمت عطا فرمائے۔
آپ سب کا دل سے بہت شکریہ۔ میں جلد از جلد تمام ویڈیوز اور تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کروں گی، کیونکہ وہ سب آپ کی محبت، پیار، خلوص اور جذبے کی امانت ہیں۔
اس محبت اور خلوص کے لیے میں جتنا بھی شکریہ ادا کروں، کم ہے۔
1-01-2026 | Posted on 01/Jan/2026 18:58:24



